مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب ذرائع ابلاغ نے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک کمسن فلسطینی بچی کو اسرائیلی میزائل حملے کا نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔ یہ بچی شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں پانی لے جارہی تھی کہ صہیونی ڈرون نے براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
یورپ-مدیترانہ ہیومن رائٹس مانیٹر کے مطابق، آمنہ اشرف المفتی کے نامی لڑکی پر اسرائیلی ڈرون نے شہید کمال عدوان کے قریب اس وقت میزائل فائر کیا جب وہ ہاتھوں میں پانی بھرے برتن اٹھائے جارہی تھی۔
انسانی حقوق کے ادارے نے مزید انکشاف کیا کہ آمنہ کی والدہ اور بھائی بھی گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوچکے ہیں، جس کے بعد یہ واقعہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی ایک اور المناک مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ